Rail Ki Seeti
Rail Ki Seeti
Couldn't load pickup availability
کہنے کو تو یہ ریل کی پٹڑی سے جڑی تقسیم کی وہ کہانیاں ہیں، جو خالی ٹکٹ گھروں اور ویران پلیٹ فارموں پر سننے والوں کی منتظر ہیں مگر حقیقت میں یہ ہر اُس دل کی آپ بیتی ہے جو کہیں نہ کہیں بٹ گیا ہے۔ اس انسان کی مانند جس کا جسم آنے والے کل کے تعاقب میں ہے اور روح، گزرے ہوئے کل کے طلسم میں ہے۔ وک داستانوں، اخباری تراشوں، سینہ گزٹوں اور وقائع نویسوں کے علاوہ ان افسانوں کو کہنے والے روزمرہ معمولات میں چلتے پھرتے لوگ بھی شامل ہیں، ریل کی سیٹی اس لئے پڑھئے۔۔۔ کہ یہ سٹیشن ماسٹر کی وہ آخری جھنڈی ہے جس کے بعد سگنلنگ کا سارا نظام بدلا جائے گا۔۔۔ یہ وہ آخری بھاپ کا انجن ہے جس کے بعد الیکٹرک ٹرانسمیشن، سیٹی کی کوک، کو ایسے کھا جائے گی جیسے، ای میل، ڈاک بابو کو۔۔۔
Title: Rail Ki SeetiAuthor: Muhammad Hassan Miraj
Subject: Urdu Literature, Travel, Safarnama
ISBN: 9693529499
Year: 2016
Language: Urdu
Number of Pages: 222








بہت شاندار کتاب یہ آپ کو آپ کے ماضی میں لے جاتی ہے۔ ان ریل کی پٹریوں پر اور ان سٹیشنز پر جہاں سے کبھی آپ نے اپنے والدین کے ساتھ سفرکیاتھا۔ ریل کو جس طریقے سے پیش گیا ہے ریل کا سفر ایک رومان لگتا ہے۔ افسوس یہ رومان پاکستان میں ناپید ہوچکا ہے۔ لیکن یورپ میں یہ رومان آج بھی برقرار ہے۔ انگلینڈ میں رہنے والے احباب جب بھی فارغ وقت میں کسی چھوٹے قصبے یا دیہات کے ٹرین سٹیشن پر بیٹھ کر ٹین کا انتظار کرتے ہیں تو ایک عجیب سا سحر طاری ہو جاتا ہے۔ ریل کی سیٹی نے اسی رومان کا ازہ کیا ہے۔
I love the book for unapparent reasons. But the quality could be better for such a price.
Quality of printing and delivery services are very good. Collection of books is excellent. Keep it up. Allah bless you all people.