Skip to product information
1 of 14

Muhabbat Fateh Alam - Kiran Khan

Muhabbat Fateh Alam - Kiran Khan

Regular price Rs. 900.00
Regular price Rs. 900.00 Sale price Rs. 900.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

ابتدائیہ

میں یہ آپ بیتی لکھنا نہیں چاہتی تھی ۔۔دل سے قریب لوگوں کا درد لکھنا آسان کہاں ہوتا ہے۔۔۔! لیکن ریکویسٹ کرکے لکھوانے والی ہستی مجھے بڑی عزیز تھی ۔۔۔تو ان کی بات ماننی پڑی۔۔۔ یہ تحریر میں ان کے نام کرتی ہوں ۔۔۔۔

یہ کہانی ہے دو ایسے دلوں کی ۔۔جنہیں سچی محبت ودیعت کی گئی تھی۔۔۔ایسی محبت جو اب صرف کتابوں میں رہ گئی ہے۔۔۔ جنہوں نے ساتھ نبھانے کی ٹھان لی تو دنیا کی کوئی رکاوٹ دیوار نہ بن سکی۔۔۔جنہیں جدا کرنے کے لیے ۔۔۔کئی طاقتیں جمع ہوئیں۔ مظالم کے پہاڑ توڑے گئے۔۔۔ہر ظلم انکی محبت مزید مضبوط کرتا گیا۔۔۔ وفا کی آخری حد کو چھوتے ہوے۔۔عشق کی معراج پر پہنچے ہوے لوگ ۔۔

ایسی آپ بیتی جسے پڑھ کر آپ کو یقین آے گا کہ لگن اگر سچی ہو ۔۔ معجزات بھی ہوتے ہیں۔۔۔اللہ کی مدد بھی ملتی ہے۔شرط یہی ہے کہ ثابت قدم رہیں۔۔ اک آگ کے دریا کو عبور کرنا ہوگا۔۔۔ آزمائش در آزمائش سے گزرنا ہوگا ۔۔ ایک ایسی داستان جسے پڑھتے ہوے آپ کو دل مضبوط رکھنا ہوگا ۔۔ حیران ہونگے پریشاں ہونگے۔۔ روئیں گے ۔۔۔ لیکن ہر صورت پڑھیں گے۔۔کیونکہ سچی کہانیوں کی تاثیر ہی ایسی ہوتی ہے۔۔۔ ۔

بڑے دل سے بڑی محنت سے لکھا ۔۔ سچ کہوں تو لکھتے ہوے کافی سٹریس کا شکار بھی رہی۔۔ آپ لوگوں کو وہ تکلیف وہ درد محسوس کرانا چاہتی تھی۔۔جس سے سانول ۔۔۔رانی۔۔بشری اور انکے بچے گزرے۔۔۔ ایک ایک لفظ دل سے نکلا تھا۔۔ لکھتے ہوے اس قدر تکلیف ہوئی جو بیان سے باہر ہے۔.

ہر انسان کو اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔۔ہر بندہ اپنے حصے کی آزمائش کاٹتا ہے۔۔۔لیکن اللہ آسانیاں ان کے لیے پیدا کرتا ہے جو حق پر رہتے ہیں ۔۔جن کی نیت صاف ہوتی ہے۔۔۔یہ سازشی نہیں ہوتے۔۔جڑیں کاٹنے والے نہیں ہوتے۔۔۔انسانوں کو ایذا پہنچانے سے ڈرتے ہیں۔۔کسی کا برا نہیں چاہتے ۔۔۔

بے شک آسانیاں پیدا کرنے والوں کو خدا پسند کرتا ہے۔۔۔۔ان کی مشکلات اللہ کی طرف سے حل ہوتی ہیں۔۔۔ ۔

جو لوگ زمین پر اسکے بندوں کی مدد کرتے ہیں ۔انکے لیے مدد آسمانوں سے اتاری جاتی ہے۔۔ جو انسانوں کی عزت کا بہت خیال رکھتے ہیں اللہ کو اپنے ان بندوں کی عزت بہت عزیز ہوتی ہے۔۔۔

یہ آپ بیتی آپ کے سامنے ہے ۔۔میں اتنا ہی کر سکتی ہوں۔۔کہ اس دنیا کو خوبصورت بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہوں ۔۔۔ایسی مثالیں آپ کے سامنے لے آئی ہوں۔۔جن کی زندگی سے آپ کو موٹیویشن ملے ۔۔

یہ کتاب اپنے اپنے بچوں کو پڑھنے کو دیجئیے گا۔۔ تاکہ وہ ان جیسے نہ بنیں ۔۔

جو والدین کی ضد پوری کرنے کو اپنی شادی شدہ زندگیاں خراب کرلیتے ہیں۔۔۔

جو اپنے اوپر بے جا ظلم برداشت کرتے ہیں۔

جو لوگوں کو خوش کرنے کے لیے اپنے حقوق سے دستبردار ہوچکے ہوتے ہیں۔۔۔

جو اپنی عزت نفس ختم کراتے ہیں۔۔احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔

جو اپنے ماں باپ کی بے عزتی چپ چاپ سہہ لیتے ہیں۔۔۔ خصوصا اس وقت جب والدین حق پر ہوں۔۔۔

آپ کو اپنی اپنی ترجیحات کا تعین کرنے میں اس آپ بیتی سے یقینا بہت مدد ملنی ہے۔۔۔



Title: Muhabbat Fateh Alam
Author: Kiran Khan
Subject: Autobiography
ISBN: 9693535839
Language: Urdu
Number of Pages: 150
Year of Publication: 2024


View full details

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)