Skip to product information
1 of 25

Mairaj ke Darwazay Tak (Safarnama Arz-e-Falasteen o Israel) - Raheel Azhar

Mairaj ke Darwazay Tak (Safarnama Arz-e-Falasteen o Israel) - Raheel Azhar

Regular price Rs. 1,200.00
Regular price Rs. 1,200.00 Sale price Rs. 1,200.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

اب مدت کے بعد ایک ایسا سفرنامہ پڑھنے کا موقع ملا ہے جس نے مجھے مسحور کر دیا ہے۔ راحیل اظہر کو دو سال کی مختصر مدت میں دوبار انبیاء کی سرزمین یعنی فلسطین کی زیارت کا موقع ملا ہے اس دوران میں انھیں جو مشاہدات ہوئے اور ان کے قلب و ذہن پر جن تاثرات نے غلبہ کیا ان کا بیان انھوں نے ایک مختصر سفرنامے میں نہایت عمدگی سے کر دیا ہے۔ ’معراج کے دروازے تک‘ کے عنوان سے لکھا ہوا یہ ’سفرنامۂ ارضِ فلسطین‘ بار بار پڑھے جانے کے قابل ہے۔ انھوں نے خود ہی لکھا ہے کہ اس سے پہلے فلسطین کے بارے میں ان کا علم کتابی تھا، اکتسابی نہیں۔ لیکن انھوں نے یروشلم اور بعض دیگر مقامات کا نقشہ اس انداز میں کھینچا ہے گویا ہم ہر جگہ ان کے ساتھ ساتھ جا رہے ہیں اور سفرنامہ نہیں پڑھ رہے بلکہ ان کے ہمزاد بن کر ان کے ہمراہ چل رہے ہیں۔

فلسطین کے بارے میں میرا علم بے حد سطحی تھا مگر اس سفرنامے کے مطالعے کے بعد میں محسوس کرنے لگا ہوں کہ میں اس مسئلے کو اچھی طرح سمجھ گیا ہوں۔ مشاہدات کے ساتھ ساتھ حسبِ ضرورت تاریخی پس منظر کو اتنی عمدگی سے واضح کیا ہے کہ سارے دھندلکے دور ہو جاتے ہیں اور مسئلہ فلسطین روزِ روشن کی طرح عیاں ہوتا ہے۔ مسجدِ اقصیٰ، قبۃ الصخرہ اور دیوارِ گریہ وغیرہ کا محلِ وقوع بخوبی ذہن نشین ہو جاتا ہے بلکہ لگتا ہے کہ یہ سب مقامات ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور ان میں بسنے والے یہودی، عیسائی اور مسلمان اپنی اپنی ثقافت کے ہمراہ ہمارے آس پاس گھوم پھر رہے ہیں۔ یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ ان مذاہب کے ماننے والے کس کس طرح کی ترجیحات اور تعصبات کے حامل ہیں۔ یہ بھی اندازہ ہو جاتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کن بین الاقوامی طاقتوں نے پیدا کیا اور پروان چڑھایا ہے۔ سفرنامے کے مصنف راحیل اظہر نے پوری کوشش کی ہے کہ پورا مسئلہ فلسطین پڑھنے والے کے ذہن نشین ہو جائے لیکن انھوں نے سب کچھ بلا تعصب لکھا ہے خاص طور پر انھوں نے یہودی اور صہیونی میں جو فرق واضح کیا ہے اس سے تمام پاکستانیوں کو آگاہ ہو جانا چاہیے۔ خلاصۂ کلام یہ کہ ایک مربع کلومیٹر کے رقبے پر قائم اس شہرِ قدیم سے انھوں نے ہمیں پوری طرح روشناس کرا دیا ہے۔

چند جملے مصنف کے اندازِ تحریر کے بارے میں لکھنے ضروری ہیں۔ راحیل اظہر نے اردو اور فارسی کا وسیع مطالعہ کر رکھا ہے۔ ان کا حافظہ اتنا قوی ہے اور ذوقِ شعر اتنا اعلیٰ ہے کہ مشاہدات کو قلم بند کرتے ہوئے بے ساختہ اشعار اور مصرعے نثر میں گھل مل جاتے ہیں۔ فارسی اور اردو کے لاتعداد اہم شعراء کے اتنے اشعار ہماری نظر سے گزرتے ہیں کہ ہم مصنف کی وسعت ِمطالعہ اور شعر فہمی پر خوشگوار حیرت سے دوچار ہوتے ہیں۔ اردو شعراء میں وہ میرؔ کے ساتھ ساتھ سودؔا کے کلام سے بھی شغف رکھتے ہیں حالانکہ سوداؔ کے پڑھنے والے تو اب شاذ ہی دکھائی دیتے ہیں۔ اکبر الہ آبادی کا کلام تو انھیں اتنا زیادہ یاد ہے کہ مجھے آج تک کوئی شخص ایسا نہیں ملا جو اس معاملے میں ان کے قریب بھی پہنچتا ہو۔ علاوہ ازیں اقبال اور ظفر علی خان کی نظم و نثر سے انھیں غیر معمولی شغف ہے۔

 آخری بات یہ ہے کہ اس سفرنامے کی باب بندی نہایت مناسب ہے۔ ہر باب مختصر ہے مگر اس میں معلومات و مشاہدات کا ایک جہان آباد ہے اور ہر باب کا تناسب و توازن قابلِ داد ہے۔ جب یہ کتاب چھپ کر میرے ہاتھوں میں آئے گی تو میں ان شاء اللہ اسے بار بار پڑھوں گا۔

 خواجہ محمد زکریا

 پروفیسرامیریٹس(اردو)،پنجاب یونیورسٹی، لاہور



Title: Mairaj ke Darwazay Tak (Safarnama Arz-e-Falasteen o Israel)
Author: Raheel Azhar
Subject: Travel, Safarnama
ISBN: 9693534344
Language: Urdu
Year of Publication: 2022
Number of Pages: 212 with Photos

View full details

Customer Reviews

Based on 2 reviews
100%
(2)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
t
tasawar aslam

بہت اچھا تجربہ رہا
ویب سائٹ بہت ا چھی ہے

N
Naveed Anjum
Mairaj ke Darwazy Tak

Its a very good book to read and understand about Palestine conflict and virtually visiting historical places.