Skip to product information
1 of 2

Fiction se Mukalma - Iqbal Khursheed

Fiction se Mukalma - Iqbal Khursheed

Regular price Rs. 1,400.00
Regular price Rs. 1,400.00 Sale price Rs. 1,400.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

ایک نثرنگار کی پرکھ تب ہی ممکن ہے، اگر آپ نے اُسے مکمل وابستگی سے پڑھ رکھا ہو۔ آپ اس کے ادبی قد و قامت سے واقف ہوں اور اسے قابل احترام سمجھتے ہوں۔ علاوہ ازیں آپ خود قابل توجہ اور بھرپور نثر لکھنے کی تخلیقی لیاقت رکھتے ہوں۔ اقبال خورشید میں یہ سب چراغ روشن ہیں۔

مستنصر حسین تارڑ

-------------------------------------------------------------


اقبال خورشید جب مختلف جید ادیبوں سے مکالمہ کرتے ہیں، تو نہ صرف مخاطب کی شخصیت کا پرت پرت کھول کر رکھ دیتے ہیں، بلکہ اپنی وسعتِ مطالعہ اور ذہانت و ذکاوت کی بھی خبر دیتے ہیں۔ وہ فرانسس بیکن کے بھی معتقد نظر آتے ہیں ،جس نے کہا تھا کہ ایک پُرذہانت سوال میں نصف دانائی پوشیدہ ہوتی ہے۔ ان مکالمات میں زیرکی کے علاوہ بے ساختگی، ساختیاتی تنظیم اور گہرائی نظر آتی ہے۔ ایسی خوبی مخاطب کی تخلیقات کی روح سے واقفیت ہی سے آتی ہے، ادب سے عشق سے آتی ہے اور قدرت کی جانب سے تحفے کی صورت ودیعت کی جاتی ہے۔ اقبال خورشید پر قدرت مہربان ہے اور اِسی مہربانی کے توسط سے وہ روح عصر کو یوں محفوظ کرتے چلے جا رہے ہیں ،جیسے مہک گلاب پتیوں، موتیے کی کلیوں میں محفوظ ہوتی ہے۔

عرفان جاوید

-------------------------------------------------------------


اس کتاب میں جہاں آپ انتظار حسین، عبداللہ حسین،اسد محمد خاں، مستنصر حسین تارڑ، حسن منظر، فہمیدہ ریاض، انور سجاد سے لے کر مرزا اطہر بیگ، آصف فرخی،محمد حنیف، خالد جاوید،اخلاق احمد، اے خیام اور آمنہ مفتی تک ایسے لکھنے والوں کے خیالات پڑھیں گے، جنہوں نے فکشن نگاری میں کچھ الگ سا کرکے نام کمایا ہے، وہیں آپ کی ملاقات اُس اقبال خورشید سے بھی ہو گی، جو انٹرویو کے فن کی نزاکتوں کو سمجھتا ہے، فکشن کے بھیدوں تک رسائی رکھتا ہے، اور تخلیق کاروں کی عام ڈگر سے ہٹی ہوئی اس شخصیت کو سامنے لے آتا ہے، جو بالعموم نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔ یوں یہ کتاب محض انٹرویوز کی کتاب نہیں رہتی، فکشن لکھنے کی تاہنگ رکھنے والوں کے لیے ایک راہ نماکتاب بھی ہو گئی ہے۔


ایک ایسی راہ نما کتاب، جس میں فکشن لکھنے کے رازوں سے پردہ اٹھانے کو ایک سے بڑھ کر ایک بڑا فکشن لکھنے والا موجود ہے۔

محمد حمید شاہد

 

Title: Fiction se Mukalma (Adabi Interviews) - فکشن سے مکالمہ (ادبی انڑویوز)
Author: Iqbal Khursheed - اقبال خورشید
Subject: Interviews
ISBN: 9693535073
Language: Urdu
Year of Publication: 2023
Number of Pages: 229

View full details

Customer Reviews

Based on 1 review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
100%
(1)
0%
(0)
A
Adnan Mansha
Not good at the same the not bad 😜

Fewer pages means lower cost. The Book price 1400 is slightly higher than actual price