السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ !
This was not only a book; it was just like a blockbuster movie.
زندگی کے گزرے ھوئے لمحات کو اس دلکش پیرائے میں بیان کیا گیا کہ ایک باب کے بعد ایک باب ختم ھوتا گیا تاوقتیکہ “بابر بیتی” کے سب واقعات اور سب کرداروں سے روگردانی نہیں ھو گئی۔۔
کتاب کے اوراق باتیں کرتے ھوئے نظر آتے ھیں ان میں کردار اجنبی نہیں اور انکا تزکرہ اتنی صاف گوئی اور نپے تلے انداز میں ھوا ھے کہ انکی تصویر جیتی جاگتی آنکھوں کے سامنے آجاتی ھے ۔
الفاظ کا خوبصورت چناؤ اور مختلف اشعار کا استعمال زور قلم کا ثبوت ھے ۔۔
میری طرف سے ایک خوبصورت کتاب کو پبلش کرنے پر بہت مبارکباد۔