Baal o Par Saaray (Gulzar) بال و پر سارے (گلزار) ۔
Baal o Par Saaray (Gulzar) بال و پر سارے (گلزار) ۔
Couldn't load pickup availability
بال و َپر سارے
نظمیں ، غزلیں، تروینیاں جمع ہوجاتی تھیں تو باباؔ کو بھیج دِیا کرتا تھا۔ جناب ِاحمد ندیم قاسمی جنہیں میں بابا نام سے ُبلایا کرتا تھا۔ وہ زیر زَبرصاف کر کے مجموعہ چھاپ دیا کرتے تھے۔ اب مجموعے جمع ہوگئے ہیں تو افضال صاحب کے پاس بھیج رہا ہوں کہ وہ صاف صفا کر کے، اب تک کی ایک مختصر ُکلیات شائع کردیں۔
’سنگِ میل‘اُن کا اَدارہ ہے۔اور افضال احمد صاحب اُس کے مالک ہیں۔ دونوں ہی اُردو ادب میں ’سنگِ میل‘ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایک بار جب لاہورؔ گیا تو یہ خواہش دل میں لے کر گیا تھاکہ اُس شخص سے ضرور ملوں گا جس نے پاکستانی اُردو ادب کو خوبصورت ترین کتابوں میں شائع ِکیا ہے۔ ِبنا کسی تعارف کے ملنے چلا گیا اور جس تپاک سے ملے وہ ابھی تک ذہن میں چھپا ہوا ہے۔
اُردو ادب کے، اِس دَور کے سب سے بڑے فکشن نگار جناب انتظار حسین صاحب کا بڑا ّمداح تھا۔اُن سے کئی بار، ہندوستان میں ملاقات ہوئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے ایک پروگرام میں ایک ساتھ شمولیت بھی کی تھی۔ مَیں اپنی شاعری اُن کے نام منسوب کرنا چاہتا تھا ۔ وہ نہ کرسکا۔ ایک سال ہُوا وہ انتقال فرما گئے۔ مگر یہ ’’مختصرُکلیات‘‘ اُنہیں کے نام منسوب کررہا ہوں۔
دو ایک باتیں ’’ َبال و َپر سارے‘‘ کے بارے میں واضع کردُوں ۔ اس میں میرے پانچ مجموعے شامل ہیںنظموں کے۔ غزل اور تروینی اِن مجموعوں سے نکال کرالگ ایک مجموعے کا اضافہ کر دیا ہے۔ سو رہے پانچ کے پانچ گھر مگر ایک برآمدہ غزل اور تروینی کااور شامل ہوگیا ہے۔
ہاں برآمدے میں موجود میرے دوست ظفرحسن کا شکریہ کہنا لازم ہے جو بیٹھے میرے َبال و َپر سنبھالتے رہتے ہیں۔
دیر تک آسماں پہ اُڑتے رہے
اِک پرندے کے َبال و پَر سارے
باز اپنا ِشکار لے کے گیا!
گلزارؔ
2017ء
Title: Baal O Parr Saray : Mini Kulliyaat
Author: Gulzar
Subject: Poetry
ISBN: 9693530837
Year: 2017
Language: Urdu
Number of Pages: 752









بہترین سروس.. آپ کسٹمر نہیں دوست بناتے ہیں.. کہتے ہیں کہ یہ کتابوں سے عشق کی آخری صدی ہے مگر آپکے کام کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا.. بہت محبت کے ساتھ.. دوبارہ ضرور آئینگے
As always, it was an extremely smooth process from ordering/selecting the books till delivery at doorstep. Thank you Sang-e-meel Publications
No words to explain the purity of the feelings hidden in Gulzar poetry