کتاب کا سرورق محنت سے بنایا گیا ہے ، اچھا لگا ۔ جب یہ کتاب ڈاکیا لے کر آیا تو میرے مطالعے میں ایک اور کتاب تھی ، خاصے دلچسپ مرحلے پر تھا ، کتاب عجائب خانہ کو دیکھ کر میں تذبذب میں پڑ گیا کہ اب کس والی کو پڑھوں ، آخر دل کتاب عجائب خانہ پر مائل ہوا اور پھر اس کا مطالعہ شروع۔۔۔
ابتداءً یوں محسوس ہوا کہ کتاب پر ڈیل کارنیگی کا خاصہ اثر ہے اور مجھے لگا شاید اس کتاب میں کوئی نئی بات نہ ہوئی ، دلچسپی کا گراف جونہی نیچے آنے لگا تو اگلے چند فقرات نے یہ مجبور کیا کہ کچھ اور بھی پڑھا جائے اور رائے قائم کی جائے ، اگلے چند صفحوں کے بعد کتاب کا نیا رنگ سامنے آنا شروع ہوا۔۔۔
ہم تو آج تک کھانے کی لذت سے زبان تک اور معدے کی بھرائی پر توجہ رکھتے رہے اور بہت ہوگیا تو صحت مند رہنے کیلئے کیا کھان چاہئے وہ جان لیا لیکن عجائب خانہ میں کھانا بنانے کی تاریخ کیساتھ ساتھ تاریخی اور تہذیبی حوالوں نے بارہ مصالحے والا لطف آگیا ۔۔۔
مصنف کا وسیع مطالعہ اور کتاب میں ساتھ ساتھ دئے گئے حوالے قاری کو اور بہت سی کتابوں کا تعارف کراتا ہے ۔ ایک مربوط طریقے سے بہت سارے حوالے مل جاتے ہیں ، اردو میں اس طرح کی اچھی روایت کا رواج کم ہی دیکھا ہے ۔۔
کتاب کے موضوعات اپنے نام کی طرح وسیع نیرنگ رکھتی ہے اور قاری کو ایک نئے لطف سے آ انا کرتی ہے ۔
مطالعے کے شوقین صاحبان علم و فضل کیئے یہ ایک تحفہ ء خاص ہے