Kashmir Tasveer 1945 ka Safarnama - Mustansar Hussain Tarar
Kashmir Tasveer 1945 ka Safarnama - Mustansar Hussain Tarar
Couldn't load pickup availability
ہمارے چیمبر لین روڈ والے گھر میں، ِسہ منزلہ ُپرانی اینٹوں،سڑک پر ُکھلتی محراب نما چوبی گیلریوں، جن پر ہمہ وقت ِچکیں گری رہتی تھیں اُس گھر میں ..بلند چھتوں اور بوسیدہ ہوتے شہتیروں والے وسیع کمروں میں ہمہ وقت کشمیر کی مہک پھیلی رہتی تھی...یہ مہک اخروٹ سے تراشے ہوئے کشمیری ُگل بوٹوں سے مزین فرنیچر... منقش میزوں، ُکرسیوں اور مختلف دستکاریوں سے ُپھوٹتی رہتی تھی..اور جب گرمی شدت پر اتر آتی، لاہور شہر کی سڑکوں کا تارکول پگھلنے لگتا اور تانگوں کے ناتواں گھوڑے پیاس کی شدت کی تاب نہ لاکر مرنے لگتے اور شہری پرانے لاہور کے گرد ہالہ ہوتی ایک چھوٹی سی نہر کے باغیچوں کی چھاؤں میں اپنے بچوں اور پالتو پرندوں کے ساتھ جابیٹھتے، نہر کے ٹھنڈے ٹھار پانیوں میں اپنے گرمی دانوں سے ُبھونے گئے بدن ڈبو کر ایک سرد راحت سے آشنا ہوتے..۔پہلوان حضرات ڈنڈ بیٹھکیں لگاتے اور خوش شکل ّبچے اُن کے قریب جانے سے کتراتے.. تب شہتوت کی مخروطی ٹوکریوں میں بھرے ہوئے کیسے کیسے پھل کشمیر سے آنے لگتے.. خوشبو والے سیب، ناشپاتیاں اور چیریاں.. اور ان میں ّبگو گوشے ہم بچوں کے پسندیدہ ہوتے.. انہیں کھاتے ہوئے ان کی شیرینی ہماری باچھوں سے بہنے لگتی.. اخروٹ تو بوریوں کے حساب سے آتے.. اور ُیوں پورا گھر اُن کے ذائقے کی خوشبوئوں سے مہک اٹھتا..پھل اتنی بہتات سے آتے کہ ہم انہیں عزیزوں اور دوستوں میں بانٹتے پھرتے.. کاغذی اخروٹوں کو کشمیری بادام توڑنے والے َنٹ کریکرز کے ساتھ کٹ کٹ توڑتے.. ہم اور ہمارا گھر کشمیر کے ساتھ ُجڑے ہوئے تھے.. کشمیر تصویر ۔ مستنصر حسین تارڑ
Title: Kashmir Tasveer 1945 ka Safarnama (Adil ka Rahim Yar Khan, Mirza Sahiba ka Danabad, Gulzar ka Dina, Phoolon wali Pahari)
Author: Mustansar Hussain Tarar
Subject: Safarnama, Travelogue
ISBN: 9693537181
Language: Urdu
Number of Pages: 275
Year of Publication: 2025

Book content is good but as compare to price, book pages are very less. Now a days few people purchase books so you should decrease your book prices or give discounts.