Dasht-e-Imkaan - Ashgar Nadeem Syed
Dasht-e-Imkaan - Ashgar Nadeem Syed
Title: Dasht-e-Imkaan - Ashgar Nadeem Syed
ISBN: 969353364X
Author: Asghar Nadeem Syed - اصغر ندیم سید
Subject: Urdu Literature, Novel
Language: Urdu
Number of Pages: 286
Year: 2021
بہت ہی عمدہ اور دلچسپ ناول ہے ۔ کتاب کی طباعت و جلد سازی بہت ہی خوب صورت اور مضبوط ہے ۔
یہ اصغر ندیم سید کا دوسرا ناول ہے،تخلیقی اور تکنیکی سطح پر یہ انہی کے پہلے ناول "ٹوٹی ہوئی طناب ادھر""کی توسیع ہے۔بلکہ یہ کہنا بہتر ہو گا کہ اس ناول میں گزشتہ تکنیک زیادہ پرزور ،بااثر اور گہرائی لیے ہوئےہے۔اس کا مرکزی کردار ایک تاریخ دان مورخ آنس ہے جو کہ نیورو ڈس آرڈر کے نتیجے میں زمان و مکاں کی قید سے آزاد ہو گیا ہے اور اس کے لیے وقت زمانہ ماضی حال سب ایک خلا میں تیر رہے ہیں وہ جب چاہتا ہے اپنی مرضی کی دنیا میں جا بیٹھتا ہے۔اس کا یہ ذہنی سفر اس کی کہانی نگار بیوی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں جو فضا تخلیق ہوتی ہے وہ آنس کے ساتھ ساتھ قاری کوبھی ہندوستان،پاکستان،جرمن،یورپ،افریقہ، امریکہ اور انگلستان کی تاریخ جغرافیہ ،معاشرت،تہذیب،سیاست کے دروان خانہ اور بیرون خانہ سفر کرواتی ہوئی کبھی ادب،کبھی مصوری کبھی موسیقی اورکبھی اہم شخصیات سے مکالمہ کرواتی ہے جس میں مصنف کی گہری بصیرت اور تجزیے کا رس مل کر اس سارے ناول کو ایک طلسم کدہ بنا دیتی ہے ۔جوکئی سوال بھی پیدا کرتا ہے اور کئی جواب بھی ملتے ہیں۔یہی مصنف کا کمال ہے کہ وہ اپنے حصہ کا تبصرہ کرکے نکل جاتا ہے ۔آگے قاری کی ذہانت وہ جہاں تک پہنچے۔
Good service