کتاب اپنے ٹائٹل کی طرح بہت زبردست ہے۔ موجودہ دور سے متعلقہ روحانی اور دینی اشکالات کے حوالے سے عہد حاضر کے صوفیا کا نقطہ نظر انٹرویوز کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ مختلف شخصیات کے علمی، سماجی، اور علاقائی و روحانی تجربات مختلف النوع ہونے کے باعث ایک کثیر الجہتی معلومات کا خزینہ کتاب میں موجود ہے۔