Skip to product information
1 of 2

Potli - Khalid Aftab

Potli - Khalid Aftab

Regular price Rs. 1,600.00
Regular price Rs. 1,600.00 Sale price Rs. 1,600.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.

Title: Potli
Author: Khalid Aftab
Subject: Short Stories, Afsanay
ISBN: 9693536177
Language: Urdu
Number of Pages: 239
Year of Publication: 2024

View full details

Customer Reviews

Based on 2 reviews
100%
(2)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
Y
Yawar Hayat Shah
Best Work

Best addition to the world of "Afsaanaa". Prof Dr Khalid Aftab is an institution himself. This side of his dynamic personality we as old Ravian did not know before. Simply Excellent

F
Fouzia Shahin
پوٹلی: عصر حاضر کے مسائل کی پٹاری

جناب پروفیسر خالد آفتاب کے افسانوں کا مجموعہ 'پوٹلی' 2024 میں شائع ہوا تو خوشی ہوئی کہ 'جہاں اندر جہاں' (2014) سے شروع ہونے والا تخلیقی سفر 'بھیدی' (2018) کی منازل طے کرتا ہوا ایک نئی شاہراہ پہ چل نکلا۔ سرورق تاش کے پتوں میں چھپے رازوں کی طرح دعوت مطالعہ دیتا ہے۔ خود مصنف کا کہنا ہے: "مجموعہ 'پوٹلی' میں شامل ہر افسانہ تاش کے پتوں کی طرح منفرد اور نرالا ہے۔ اگر ان کہانیوں کا مطالعہ آپ کے دل میں ایک ایسی چبھن چھوڑ جائے جو چھالے کی طرح سلگتی رہے تو میں سمجھوں گا کہ میری کاوش ٹھکانے لگی ہے۔"
"پوٹلی" میں کل بیس افسانے ہیں، جو 231 صفحات پہ مشتمل ہیں۔ جہاں موضوعات کی رنگا رنگی اور تنوع ہے، وہاں افسانوں کے نام بہت منفرد اور چونکا دینے والے ہیں، جیسا کہ 'صادو'، 'پوٹلی'، 'رجی پجی'، 'ورولا'، 'بچونگڑا'، پپونا' اور 'تگڈم'۔ مصنف نے جہاں انسانی مراسم کی باریکیوں اور پیچیدگیوں پہ قلم اٹھایا ہے، وہاں ان سماجی، صنفی اور نفسیاتی مسائل کے گرد بھی کہانیاں بنی ہیں، جو ہمارے سماج کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ افسانوں کا ہر کردار بہت محنت سے تراشا گیا ہے، وہ 'صادو' کا "بوٹی" ہو، یا ' بچونگڑا' کا گمنام آدمی، 'البیلا' کا "پورن" ہو، یا 'ورولا' کا "مسرور شاہ"، 'رجی پجی' کی "گونگی بہری لڑکی" ہو یا 'نڈر' کی "رابعہ"۔۔۔ سب کردار مضبوط، منفرد اور چونکا دینے والے ہیں۔ افسانوں کی زبان سادہ، سلیس مگر انوکھے الفاظ و تراکیب سے مزین ہے۔ ہر کردار اپنے اظہار و بیان سے بخوبی پہچانا جاتا ہے، بیشتر مقامات پہ افسانوں کے کردار اپنے بیان میں آزاد اور معاشرتی رویوں کے عکاس ہیں۔ مصنف نے جہاں ازدواجی زندگی کے پیچ و خم پہ قلم اٹھایا ہے، وہاں معاشرے کے ایسے کرداروں کو بھی پیش کیا ہے، جن کو آج کا معاشرہ LGBT تحریک کے تحت قبولیت دیتا ہے۔ علاوہ ازیں مصنف نے ہمارے معاشرے میں تیزی سے عود آنے والی مادیت پرستی، نفسا نفسی اور خود غرضی کو بھی موضوع بنایا ہے، جس کی بھینٹ فی زمانہ دوستی، مروت اور محبت جیسے خوبصورت اور بے لوث رشتے چڑھ رہے ہیں۔ اس ضمن میں 'وجہ دوستی'، 'دوراہا' اور 'خالی ہاتھ'، 'بھلکڑ' اور 'تگڈم' افسانے قابل توجہ ہیں۔
ڈاکٹر خالد آفتاب کے افسانوں کی یہ منفرد کتاب ادب و نفسیات اور صنفی و سماجی ماہرین کے ذوق مطالعہ کے لئے دعوت فکر و نظر ہے۔